10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:7
کراچی: ناظم آباد ،گلبرگ میں فائرنگ،2ڈاکٹروں سمیت 3جاں بحق
جیو نیوز - کراچی..........کراچی میں ایک گھنٹےمیں ٹارگٹ کلنگ کی 3وارداتیں ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش نگر میں کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹرجاں بحق ہوگیا،ناظم آباد کے ہی علاقے انارکلی بازار میں بھی فائرنگ سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ دوسری جانب گلبرگ کے علاقے میں ایک دکان پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تینوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔