10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:12
کراچی: موچکو سے ملنے والی تینوں لاشوں کی شناخت ہوگئی
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے موچکوسےملنےوالی تینوں لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے موچکو سے 3افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو جمعہ گوٹھ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت جعفرعباس، نعیم جعفری اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔