تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:28

اسٹبلشمنٹ نے انتہا پسندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، حاصل بزنجو

جیو نیوز - لاہور.........میرحاصل بزنجو کہتے ہیں کہ لگتاہے اسٹبلشمنٹ نےانتہاپسندی ختم کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں میرحاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ نے اچھےاوربرے طالبان سے نکلنے اورلشکرنہ پالنے کا فیصلہ کیا ہے،پہلی بار انہوں نے اس نیت کااظہار کیاہے،ہم ان کی مددبھی کریں گے اورنگرانی بھی،ان تمام لوگوں کاساتھ دیں گےجوریاست کی جمہوریت کوقبول کریں گے۔میر حاصل بزنجو نے کہا کہ شاید ہم دنیا کی واحد ریاست ہیں جنہوں نےغیرقانونی لشکرپالے،اگردوبارہ وہی غلطی کی توریاست عملی طورپران درندوں کے ہاتھ آجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.