تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:44

لاہور کے حلقہ این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل

جیو نیوز - لاہور ............لاہور کے حلقہ این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔ کمیشن نے رپورٹ ٹریبونل کو جمع کرا دی۔ تحقیقاتی کمیشن کے جج کا کہنا ہے دھاندلی ہوئی یا نہیں،اس کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج کریں گے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولنگ عملے نے انتخابی ریکارڈ سنبھالنے میں غفلت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے کمیشن تشکیل دیا تھا۔ ،کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی این اے 122 کی تحقیقاتی رپورٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے۔رپورٹ کے مطا بق انتخابی ریکارڈ مرتب کرنے میں بیشتر سرکاری عملے نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔چار پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلوں کی سیل ٹوٹی ہوئی پائی گئیں۔17 ہزار سے زائد بیلٹ پیپروں کی پشت پر سرکاری عملے کی مہر ہے نہ دستخط،25 ہزار سے زائد بیلٹ پیپروں کی کاوئنٹر فافل پر بھی سرکاری عملے کی مہر ہے نہ دستخط ،17رپورٹ کے مطابق تھیلوں سے این اے 124 کے استعمال اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز بھی ملے،کمیشن کے جج ملک غلام حسین اعوان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سردار ایازصادق اور عمران خان کے نمائندوں کی موجودگی میں انتخابی سامان کا جائزہ لیکر حقائق مرتب کئے گئے ،سردار ایازصادق اور عمران خان جب چاہیں اپنے وکلاء کے ذرئعے رپورٹ کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں،دھاندلی ہوئی یا نہیں فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.