10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:5
گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی تحفظ کی اپیل
جیو نیوز - گھوٹکی............گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے اپنے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ نے لاڑکانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی اور گھوٹکی کے لڑکے نے صادق آباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ اور رشتے دار ان کی جان کے دشمن بن گئے ہیں جن کے خوف سے وہ چھپے ہوئے ہیں۔ لڑکی کے اہل خانہ نے لاڑکانہ میں لڑکے اور اس کے اہل خانہ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔