10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:22
کالجوں میں این سی سی کا فیصلہ کیا ہے، رانا مشہود احمد
جیو نیوز - لاہور........وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 12جنوری سے کھلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کالجوں میں این سی سی کا آغاز کیا جائے گا۔ لاہور میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہودکا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق اسپیشل برانچ بھی کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں ، وہاں منگوا رہے ہیں،مختلف اسکولوں کی باؤنڈری وال بنائی جا رہی ہیں۔ رانا مشہود نے کہا اسکولوں کی سیکیورٹی اساتذہ نہیں دے سکتے،اسکول ایک ہفتے کے تعلیمی نقصان کو جلد پورا کرلیں گے،سیکیورٹی انتظامات پورے نہ ہونے پراسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کےتعلیمی ادارے12 جنوری سے کھلیں گے۔ رانا مشہود نے کہا پوری قوم حالت جنگ میں ہے ،فوج اپنا کردار ادا کر رہی ہے،عوام اپنی ذمےداری نبھائے،مشکوک افراد پرنظر رکھنے کے لیے نوجوانوں کی رضاکارفورس بنائی جائے گی،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،دہشت گردوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔