10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:39
تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب
جیو نیوز - لاہور........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال روکنے کےلیے ایکشن جاری رکھا جائے۔لاہورمیں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں برداشت،ہم آہنگی اور امن کے فروغ کےلیے مضامین شامل کیے جائیں ، اس حوالےسے خصوصی کمیٹی دوہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر اعلی ٰ کا کہناتھاکہ لاؤڈاسپیکر کا غیرقانونی استعمال روکنے کےلئے بلاامتیاز ایکشن جاری رکھاجائے۔