11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:31
الطاف حسین کے مطالبے کے باوجود وزیراعلیٰ نے لواحقین کو تسلی نہ دی
جیو نیوز - لندن.........الطاف حسین نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے باہر آنے کےلیے پندرہ منٹ کی مہلت دی تھی اور خبردار کیا تھاکہ ایکشن نہ لیا تو احتجاج کا دورانیہ مزید بڑھا دیا جائے گا۔ تاہم الطاف حسین کی ڈیڈ لائن پر عمل نہ ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر لاشوں کے چار کارکنوں کی لاشوں کے ہمراہ بیٹھے پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے ٹیلی خطاب میں الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 منٹ کی مہلت دی اور کہا کہ اس پر عمل نہ ہوا تو کل بھی ملک بھر میں یوم سوگ اور سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا۔ الطاف حسین کا کہنا تھاکہ 8 گھنٹے گزرنے کے باجود وزیراعلیٰ سندھ یا کسی وزیر نے لاشوں کے ساتھ بیٹھے افراد کی خبر نہ لی ۔ وہ مکافات عمل سے ڈریں جب اللہ ان کو بھی ایسا وقت دکھلائے ۔الطاف حسین کا کہنا تھاکہ ان کا بس چلے تو فوری پاکستان آکر ساتھوں کے ساتھ مشن کےلیے جان دیدیں ، لیکن وہ برطانوی حکومت کے ہاتھو ں مجبور ہیں جس نے انا کا پاسپورٹ لے رکھا ہے ۔