11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:47
کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور ٹارگٹ کلنگ کیخلاف متحدہ کا یوم سوگ
جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم نے یوم سوگ کی اپیل کی ہے۔اس دوران سندھ کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک معمول سے کم ہے ۔کراچی میں کارکن کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کے یوم سوگ کی اپیل پر نواب شاہ کے کاروباری مراکزسبزی منڈی روڈ،منوآباد،مسجد روڈ،موہنی بازار،لیاقت مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹیں بند ہیں اور سڑکوں پر سے ٹریفک بھی غائب ہے ۔حیدر آباد میں یوم سوگ کے دوران شہر کی مختلف مارکیٹیں بند ہیں ،پیٹرول پمپ کی بند ش کی وجہ سے ٹریفک کم ہے ، اور اندرون سندھ جانے والاٹریفک بھی متاثر ہے ۔جامشورو اور سکھر میں بھی زیادتہ تردکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول سے کم ہے ۔