11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:32
دہشتگردی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا خوش آئند ہے،نواز شریف
جیو نیوز - لاہور......رائیونڈ جاتی عمرہ میں شہباز شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہو ئی ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا خوش آئند ہے ۔آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں ، وزیراعظم نواز شریف نے اس عام کا بھی اظہار کیا ہےکہ ملک سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کریں گے۔