11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:53
لاہور: چوہدری برادران کی آصف زرداری سے ملاقات
جیو نیوز - لاہور...... چوہدری برادران نے نلاوال ہائوس لاہور میںسابق آصف زرداری سے ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قیام امن کےلئے مشکل ترین فیصلے کئےہیں، مولانافضل الرحمن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ان کاکہناتھاکہ سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردی کےخلاف جنگ کیلئے پیداہونےوالے قومی اتفاق رائے کوکسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ سیاسی اختلافات سے بالاترہوکرلڑناہوگی۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی جنگ قومی اتفاق رائےکے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔اس موقع پرمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔