12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:17
لورالائی:ایف سی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ،7اہلکار شہید
جیو نیوز - لورالائی......لورالائی کے علاقے میختر میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے ۔حملے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈی جی خان روڈپرایف سی چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ،حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی تعداد 40سے 50ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہےجبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔