تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:29

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک

جیو نیوز - کوئٹہ........بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈوژنو ں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔کوئٹہ اور گرد ونواح میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر آگیا ہے تاہم وادی میں ہلکی سرد ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ اندرون صوبہ اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔آئندہ چوبیس سے 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژنوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.