تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:51

آرمی چیف کے طلبہ کو پمفلٹس پر آٹوگراف، ’’بیسٹ وشز ‘‘اور ’’گڈ لک‘‘لکھا

جیو نیوز - پشاور.......آرمی پبلک اسکول پشاور میں طلبا اور اساتذہ کیلیے کارآمد ہدایات پر مبنی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔آرمی پبلک سکول میں 26 روز بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو طلبہ اوراساتذہ کو کارآمد ہدایات پر مبنی پمفلٹس دیے گئے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےطلبہ کو پمفلٹس پرآٹوگراف بھی دیے اورطلبہ کیلیےپمفلٹس پر بیسٹ وشز اور گڈ لک کے الفاظ لکھے ۔آرمی پبلک اسکول میں اسمبلی اورجنرل راحیل شریف کےدورےکےبعدچھٹی دیدی گئی جس کے بعد طلبہ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.