تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:7

کراچی:اسکول کھل گئے،والدین،اساتذہ اور طلباپر عزم

جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں بھی طلبا آ ج خوشی خوشی اسکول کی جانب قدم بڑھاتے نظر آئے ۔ سانحہ پشاور کے بعد تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات موثر بنانے کے لیے سندھ حکومت نے بھی اسکول اور کالجز کی چھٹیوں میں 10دن کا اضافہ کیاتھا جس کے بعد آج سے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور بچوں کی بہت بڑی تعداد اسکولوں میں پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئےگئے تھے۔طلبا نے اسکول کھلنے پر خوشی کا اظہار کرتے کہا کہ وہ کسی بھی دہشت گردی سے نہیں ڈرتے۔ اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اسکولوں کے باہر ڈیوٹیاں کے لئے تیار ہیں۔کراچی کے چند اسکول سیکورٹی اقدامات کو بہتر کر نے لئے 15 اور 19 جنور ی کو کھلیں گے۔سیکٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکا کہنا ہے کہ جن اسکولوں نے سیکیورٹی اقدامات بہتر کر نے ہیں وہ 3 سے چار دن اپنے اسکول بند رکھ سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.