تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:12

جیونیوز کی نشاندہی کے بعدپشاور جیل میںقائم کباب کی دوکان بند

جیو نیوز - پشاور......خیبر پختون خوا کی حساس ترین سینٹرل جیل پشاور میں کباب کی دکان کے انکشاف کے بعد جیونیوز کی خبر پر جیل انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے دوکان بند کرادی۔پشاور پولیس کی جانب سے سکریڑی داخلہ خیبر پختون خوا کو خط لکھا گیا ہے جس میں اس بات کا انکشاف کیاگیاتھا کہ صوبے کی حساس ترین سینٹرل جیل پشاورمیں کباب کی دکان کھولی گئی ہے ۔جہاں سے لوگ کباب خریدنے بھی آتے ہیں۔کبا ب کی دکان کے دو مالک ہیں جو جیل آنے والوں سے موبائل لیتے اور دیتے بھی ہیں ۔خط میں سیکریڑی داخلہ سے درخواست کی گئی ہے کہ موجودہ صورتحال میں کباب کی دکان جیل کے لئے خطرہ بن سکتی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنےکے لئے جیل سے کباب کی دکان ختم کی جائے اور جیل آنے والوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے موبائل گھر چھوڑ کر آئیں ۔۔جیونیوز پر جیل انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے کباب کی دوکان اور موبائل رکھنے کا کاونٹر بند کرادیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.