تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:8

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جوڑ توڑ جاری

جیو نیوز - پشاور...........خیبر پختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان انتخابی اتحاد کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا۔ انتخابی اتحاد کا فیصلہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے وفودکے درمیان میں ملاقات میں ہوا۔ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ جماعت اسلامی وفد کی قیادت صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم نے کی جبکہ ڈاکٹر اقبال خلیل بھی وفد میں موجود تھے۔ تحریک انصاف کے نمائندوں میں اسپیکر اسد قیصر اور صوبائی وزیر شاہ فرمان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے دونوں پارٹیوں کا مشترکہ لائحہ عمل اور طریقہ کار بعد میں طے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.