تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:21

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوجی عدالتیں قائم کرنیکافیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد........ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوجی عدالتیں قائم کرنےکافیصلہ کیاگیاہے ۔ وزیراعظم کاکہناہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ اجلاس پرائم منسٹرہائوس میں ہوا۔ چودھری نثار، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیکٹا، اٹارنی جنرل سمیت قانونی وآئینی ماہرین اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئےقائم کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی، اس لیے 21 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کی آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کی کونسل سےمنظوری لی جائےگی۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایاکہ اسلام آباد اور پنجاب میں نفرت انگیز تقاریر اور مواد کے خلاف 164 کیسز رجسٹرڈ کرکے 157 افراد کو گرفتار جبکہ 40 پرنٹنگ پریس سیل کردیےگئےہیں ۔ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 1994 کیسز رجسٹر اور 1088 افراد گرفتار کیےگئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 20 نکاتی ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس جلد بلایاجائےگا۔ وزیر اعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ وہ قومی لائحہ عمل پر پیش رفت اور جلد عمل درآمد کی خود نگرانی کر رہے ہیں، قومی قیادت عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کرچکی ہے ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.