13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:21
ہر قسم کے دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرینگے، پاکستان
جیو نیوز - اسلام آباد........پاکستان اورامریکا نے ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے اور خطے کو پرامن ، مستحکم اور خوشحال بنانے کےعزم کااظہارکیاہے۔ اسلام آبادمیں وزارتی سطح کے پانچویں پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات ہوئے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ رواں سال تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی پر ورکنگ گروپ کو بھی شامل کیاجائےگا۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے میں کوئی تفریق روا نہیں رکھی جائے گی، جبکہ جان کیری نےکہا ان تمام دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ اجلاس میں پاک امریکا اقتصادی تعاون بڑھانےکاعزم بھی ظاہرکیاگیا۔