13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:14
کراچی: قائدآبادمیں پولیس مقابلہ،2مبینہ دہشت گردہلاک
جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے علاقے قائدآباد میں واقع گلشن بونیرمیں قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق پولیس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔