تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:45

وزراء کی قومی اسمبلی سے غیر حاضری کا نوٹس

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم نے وزراء کی قومی اسمبلی سے غیر حاضری کا نوٹس لیتےہوئے غیر حاضر وزراء کی فہرست طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے وزراء کی عدم حاضری کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم نے چیف وہیپ سے ان وزراء کی فہرست طلب کر لی جن کی وزارتیں ایجنڈا پر شامل تھیں لیکن وہ ایوان میں نہ آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.