تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:46

جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد علم کی شمع ایکبار پھر روشن ہوگئی

جیو نیوز - کراچی..........جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد علم کی شمع ایکبار پھر روشن ہوگئی۔علم کے دیپ روشن کرنے اور بہتر مستقبل کے خواب دیکھنے والے شاہ فیصل کالونی میں سرکاری اسکول کے طلباء کو عارضی ہی سہی لیکن پڑھنے کیلئے چھت مل گئی۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد علم کی شمع ایکبار پھر سے روشن ہوگئی۔ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں آصف بوائز اور اختر گرلز اسکول کی عمارت کو قبضہ مافیا نے ڈھا دیا، یہ کاروائی موسم سرما کی تعطیلات میں ہوئی، خوشی خوشی حصول علم کے لئے اسکول پہنچنے والے بچوں کے خواب تب چکنا چور ہوئے جب ان کا پیارا اسکول وہاں تھا ہی نہیں ، صرف پتھر اور ٹوٹی دیواریں تھیں۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد حکام بیدار ہوئے۔ گورنر سندھ عشرت العباد خان کمشنر کراچی کے ہمراہ اسکول پہنچے اور عمارت کا قبضہ ختم کرایا۔ قناتیں لگا کر اسکول میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے، طلباء کے ساتھ اساتذہ بھی آج خوش نظر آئے۔آنکھوں میں خوبصورت مستقبل کے سپنے لئے معصوم بچوں کا مطالبہ ہے کہ ان کا اسکول پھر سے تعمیر کیا جائے۔ یہ بچے پڑھنا ، آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ان کا شوق اور لگن راستے میں والی ہررکاوٹ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ کوئی ان کے خوابوں کو تعبیر سے نہیں روک سکتا، ا ب پ یقین رکھنے والے ان معماروں کا صرف یہی کہنا ہے کہ وہ پڑھ کر وطن کا نام روشن کرنے کے خواہشمند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.