تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:17

وزیر تعلیم پنجاب کا سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا دورہ

جیو نیوز - لاہور........لاہور کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر تعلیم پنجاب دفتر سے نکلے تو کہیں انتظامات جاری تھے تو کہیں ابھی تک کام ہی شروع نہیں ہو سکا تھا ۔بعض ا سکولوں میں عملے کی کمی کے باعث سینئر اساتذہ خود میٹل ڈیٹیکٹر پکڑ کر چوکیدار کے فرائض انجام دیتے رہے۔ حکمرانوں کے شہر لاہور کے علاقے ٹاون شپ کا سرکاری پرائمری اسکول ہے،جہاں ایک سینئر استاد بچوں کو پڑھانے کے بجائے چوکیدار بننے پر مجبور ہو گئے۔وزیر تعلیم اسکولوں کے دورے پر نکلے تو بچوں کا مورال بلند دیکھا ،ایک ا سکول کی ہیڈ مسٹریس نے اسکولوں میں سیکورٹی انتطامات مکمل نہ ہونے کی ذمہ دار ی حکومت پر ڈال دی ،کہتی ہیں کہ ان تک فنڈز ہی نہیں پہنچے،سیکورٹی انتظامات کیسے کرائیں؟رانا مشہود نے کہاکہ سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی مہم شروع ہو چکی ہےجو جلد مکمل ہو جائے گی۔تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت سیکورٹی کے انتظامات کر تو رہی ہے لیکن ابھی اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.