13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:6
امریکا نے ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
جیو نیوز - واشنگٹن........امریکا نے ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ذرائع کے مطابق کوئی بھی امریکی شہری ملافضل اللہ سے کسی قسم کا لین دین نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ ملافضل اللہ کو کالعدم تحریک طالبان نے 2013ء میں کمانڈرمنتخب کیا تھا۔