تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:38

کراچی :مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب مبینہ دہشتگرد ہلاک

جیو نیوز - کراچی .........کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد ہلاک اور دو ملزمان فرار ہوگئے۔کراچی کے علاقے قائد آباد گلشن بونیر میں خفیہ اطلاعات پر پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے چھاپا مارا جس کے بعد ملزمان اورقانون نافذ کرنے والوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ ملزمان نے دستی بموں سے بھی حملہ کیا ۔ فائرنگ کے تبالے میں دو ملزمان متین اور قاری سجاد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہےجومناوا پولیس ٹریننگ سینٹرمیں دہشت گردی سمیت رزاق آبادپولیس ٹریننگ سینٹر کی وین پر حملے اور سینٹرل جیل کے ساتھ سرنگ کھودنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ مقابلے کے دوران دو ملزمان قاری سعید اور داؤد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.