13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:54
ملتان:نوبہار نہر کے قریب سے برآمد خودکش جیکٹ ناکارہ بنادی گئی
جیو نیوز - ملتان........ملتان میں نوبہار نہر کے قریب سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بغیر ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کےمطابق خودکش جیکٹ میں تقریباً 3 سے 4 کلو دھماکہ خیرمواد، ڈیٹونیٹرز اوربیٹریاں لگی ہوئی تھیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتی تھی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جیکٹ کوآدھے گھنٹےکی کوششوں کے بعد ناکارہ بنایا۔