13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:10
ملتان: حساس ادارے پرحملےمیں ملوث 4 مجرموں کو11 گیارہ بار سزائے موت
جیو نیوز - ملتان..........ملتان میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ملوث 4 مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گیارہ گیارہ بار سزائے موت اور ایک مجرم کو 25 سال قید کی سزا سنادی۔ 8دسمبر 2009ء کو ملتان میں واقع حساس ادارے کے دفتر پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد بارود سے بھری ہوئی گاڑی دفتر سے ٹکرادی گئی تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ حملے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرکے حملے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔