13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42
دنیا کی کم عمر ترین سافٹ ویئر انجینئر ارفع کریم کی تیسری برسی
جیو نیوز - لاہور.........لاہور میں دنیا کی کم عمر ترین سافٹ وئر انجینئر ارفع کریم کی تیسری برسی منائی گئی۔ برسی کے موقع پر شمعیں روشن کی گئیں اور دعا مانگی گئی۔ ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں منعقدہ برسی کی تقریب میں ارفع کریم کی والدہ بہن بھائیوں اور آئی ٹی سے تعلق رکھنے والےافراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ارفع کریم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کیں اور اس کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ارفع کریم کی والدہ ثمینہ واجد کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش کے اللہ تمام والدین کو ارفع جیسی بیٹی دے،ارفع کی وجہ سے ان کی دنیا بھر شناخت ملنا بہت بڑا اعزاز ہے۔