تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42

جھل مگسی :دو لیویز اہلکار فائرنگ سے جاں بحق،قاتل فرار

جیو نیوز - جھل مگسی ........جھل مگسی میں گشت پر موجود دو لیویز اہلکاروں کو نامعلوم افراد فائرنگ سے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ لیویز ذرائع کےمطابق دو لیویز اہلکار ہیبت خان اورگل حسن حسب معمول گشت پر تھے کہ اچانک سامنے سے آنے والے دو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی سخت کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ جھل مگسی لیویز تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.