13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42
یونیورسٹی کے قیام کی خوشی میں ایم کیو ایم حیدرآباد کی دعوت حلیم
جیو نیوز - حیدرآباد........حیدر آباد میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے یونیورسٹی کے قیام کی خوشی میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ حیدرآباد کے مقامی ہال میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے خواتین میں چوڑیاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب میں معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا قیام حیدرآباد کےعوام کے لئے الطاف حسین کی جانب سے تحفہ ہے۔