13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42
ن لیگ کے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی سنتوش کمار کی رکنیت بحال
جیو نیوز - اسلام آباد........سپریم کورٹ نے اقلیتی رکن ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی سنتوش کمار کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ن لیگی اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سنتوش کمار کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ سنایا۔ ن لیگ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سنتوش کمار کے خلاف الیکشن کمیشن میں کیس داخل کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سنتوش کمار کو نا اہل قرار دیا تھا۔