تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:58

دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، قوم اکیسویں ترمیم کی حامی ہے، طاہر اشرفی

جیو نیوز - لاہور.......چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور دہشت گردوں کا جنازہ پڑھانے والے جواب دیں کہ یہ کس شریعت کے تحت ایسا کرتے ہیں، حکومت بھی کسی خوف کے بغیر ان مدارس کا نام لے جو دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ لاہور میں پاکستان علماء کونسل کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ اکیسویں آئینی ترمیم میں مذہب کے ساتھ ہر قسم کی دہشت گردی کو شامل کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مساجد اور مدارس کے خلاف بلاجواز کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم وہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کا نام عوام کے سامنے لائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اکیسویں ترمیم کی حامی ہے، 16جنوری کو سانحہ پشاور کا ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھرمیں یومِ یکجہتیِ پاکستان منایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.