14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:7
لاہو ر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
جیو نیوز - لاہور......لاہو ر کے مختلف علاقوں میںگزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،شہریوں نے بارش ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ لاہورمیںگزشتہ شام سے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے جاری بوندا باندی تاحال جاری ہے، شہر اور اس کے گردونواح میں بارش ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ وہ کئی دنوں سے بارش کا انتظار کررہےتھے ، اب انہیں کھانسی ، نزلہ زکام اوردیگر موسمی بیماریوں سے نجات مل جائےگی۔محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔