14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:23
خیرپور: رانی پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 30 افراد زخمی
جیو نیوز - خیرپور......خیرپور میں رانی پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 30 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے نوابشاہ جارہی تھی،رانی پور کے قریب تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے میں 7خواتین اور 4بچوں سمیت 30 مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ،جہاں 3 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔