14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:5
نوشہرہ: مسجد میں گیس لیک ہونے سے دھماکا، 4افراد جھلس کر زخمی
جیو نیوز - نوشہرہ .....نوشہرہ کی مسجد میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے سے 4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا پیر پی آئی کے علاقے قمر خیل کی مسجد میں ہوا ۔ ہال میں رکھے گئے ہیٹر سے گیس لیک ہونے کے باعث وہ دھماکے سے پھٹ گیا ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔