14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:21
آرمی چیف 3 روزہ سرکاری دورے پرآج برطانیہ روانہ ہونگے
جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر آج برطانیہ روانہ ہونگے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران برطانیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔