14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:10
گوجرانوالہ میں گھر کی چھت گرگئی ،2بچے جاں بحق
جیو نیوز - گوجرانوالہ......گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچےجاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی،پولیس کے مطابق حادثہ محلہ رمضان پورہ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گری،مرنےوالے بچوں کی عمریں 6 سال اور 3 سال ہیں، ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والی 5 سال کی بچی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں سگےبھائی ہیں۔