تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:2

لاہور کے شادی ہال میں 5 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

جیو نیوز - لاہور......لاہور کے علاقے شادباغ میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے 5 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ ہلاک ہونے والے مووی میکر کے بھائی طارق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے و الے افراد شادی ہال مالک کے رشتہ دار تھے جو مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے تھے۔ اس لئے مرنے والے مووی میکر کے بھائی طارق کو مدعی بنایا گیا ہے۔ مقدمہ شادی ہال کے مالک فریاد اور اس کے پارٹنر رشید کے خلاف درج کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.