14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:35
عمران خان کی آرمی اسکول آمد، پیرنٹس آف پشاور کا احتجاج
جیو نیوز - پشاور......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان آرمی پبلک اسکول پشاور پہنچ گئے، اس موقع پر شہید بچوں کے والدین کی تنظیم پیرنٹس آف پشاور نے آرمی پبلک اسکول کے سامنے احتجاج کیا اور ’’گو عمران گو ‘‘کے نعرے لگائے گئے۔پیرنٹس آف پشاور کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے مرے ہیں،اور اس پر بھی سیاست کی جارہی ہے۔بچوں کے والدین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس پر معصوم شہیدوں کے خون پرسیاست نامنظور اوردیگر نعرے بھی درج ہیں۔