14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:28
پنجاب حکومت نے اسلحہ آرڈی ننس 2015 جاری کر دیا
جیو نیوز - لاہور......پنجاب حکومت نے صوبےکو دہشتگردی اور ناجائز اسلحہ سے پاک کرنےکےلئے اسلحہ آرڈی ننس 2015 جاری کردیاہے۔ صوبہ بھر میں اسلحہ کی نمائش یا اسے ساتھ لے کر چلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب اعظم سلمان نے جیونیوز کو بتایا کہ خطرات سے نمٹنے اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پنجاب اسلحہ آردیننس 1965 کی دفعہ 13 میں ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ ممنوع اور غیر ممنوع بور کا غیر لائسنس یافتہ اسلحہ اور اس کا بارودی موادرکھنے پر مکمل پابند عائد ہو گی جبکہ لائسنس والے اسلحے کی نمائش کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں دو سے چودہ سال قید کی سزا اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔