تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:0

عمران خان کی آمد پر آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا احتجاج

جیو نیوز - پشاور......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آرمی پبلک اسکول آمد پر اسکول کے شہید بچوں کے والدین نے شدیداحتجاج کیا اور ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے لگائے۔عمران خان کو اسکول کے عقبی دروازے سے نکلنا پڑا۔ اس موقع پر ایک مشتعل خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران کا گریبان پکڑ کے کہا ہے کہ تمہیں اپنی خوشیاں عزیز ہیں، یہاں دکھ بانٹنے نہیں، سیر کرنے آئے ہو۔عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آرمی پبلک پہنچے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک او ر دیگر پارٹی رہنما بھی اس موقع پر عمران خان کے ساتھ تھے۔آرمی پبلک اسکول آمد پرشہید بچوں کے والدین کا احتجاج کیا اور ’گوعمران گو‘ کے نعرے لگائے،بچوں کے والدین کا عمران خان کی گاڑی کا بھی گھیراؤ کیا اورعمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ہم ان کے خلاف عدالت جائیں گے،سڑکوں پر نکلیں گے۔۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ چہلم کے بعد حکومت کے باہر نکلیں گے۔والدین کا کہنا تھا کہ اتنا وقت گزر گیا صوبے کی حکمران جماعت کو اب خیال آیا ،بیرون ملک سے لوگ آکر تعزیت کرکے چلے گئے ، عمران خان اب آرہے ہیں ۔ والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو گولیاں لگیں ، وہ شہید ہوئے اورعمران خان کو شادی کی پڑی تھی ۔ اس موقع پر بچوں کے والدین میں شامل ایک خاتون روپڑیں۔ پولیس نے مظاہرین کو عمران خان کی گاڑی تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ مظاہرین کی عمران خان اور وزیراعلی کی گاڑی پر چڑھنے کی بھی کوشش۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے ہمیں گالیاں دیں اور پولیس نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے- متاثرہ والدین کا کہنا تھا کہ شہید بچوں کے خون پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دیں گے، ہمیں زرتلافی نہیں، اپنے بچوں کے خون کا انصاف چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.