تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:5

مشکل گھڑی میں شہید بچوں کے والدین کیساتھ ہیں،عمران خان

جیو نیوز - پشاور......پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میںشہید بچوں کے والدین کا غم سمجھتا ہوں،جن کے بچے شہید ہوئے ان کےلئے بہت مشکل گھڑی ہے، آرمی پبلک اسکول پشاور کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا حوصلہ دیکھ کر خوشی ہوئی،انہوں نے بہت ہمت دکھائی،انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔ہم کسی صورت ملک میں تعلیم کو متاثر نہیں ہونے دیں گے،اگر تعلیم نہیں ہے تو کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،پیغام دینا چاہتاہوں کہ ہمارے بچے دہشتگردوں سے نہیں ڈرتے۔عمران خان نے شہید ہونیوالے بچوں کے والدین سےملنے ان کے گھر وں پر جانے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ پہلے دن آتے تاہم بوجوہ نہیں آسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.