تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:21

18 جنوری کو احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان

جیو نیوز - پشاور......... عمران خان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ تاریخ کو اسلام آباد میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،انہوں نےمطالبہ کیا کہ فوری طور پرایسا بااختیار جوڈیشل کمیشن بنایا جائےجو بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوجانے پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے سکے۔ پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ فوری طور پرایسا جوڈیشل کمیشن بنایا جائےجو بااختیار ہو اور بڑ ے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوجانے پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے سکے۔ عمران خان نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ان کی پارٹی نے حکومت کا مکمل ساتھ دیا ہے،لیکن شفاف جمہوریت کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اٹھارہ تاریخ کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عمران خان نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ این اے 122 میں34 ہزار ووٹ الیکشن کمیشن کے مطابق بوگس ہیں،ان ویلڈ کو بوگس کہتے ہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ کمیشن کی رپورٹ آچکی، اب اسپیکر ایاز صادق کو مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں غلط حلقہ بندیاں ہوئیں، معاملہ سپریم کورٹ گیا تو خیبرپختونخوا میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے فی الحال تیار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.