تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:21

کم عمرترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج تیسری برسی منائی گئی

جیو نیوز - لاہور........ دنیا کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کو بچھڑے ہوئے 3 سال گز رگئے۔آج بھی ارفع کریم لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ارفع کریم 2 فروری 1995 میں فیصل آباد کے چک نمبر 4 رام دیوالی میں ییدا ہوئی ۔ارفع نے لاہور گرائمر اسکول سے اے لیولز کیا تھا۔ 2006 میں نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے دنیا کی کم عمر ماہر مائیکرو سافٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکہ بلا کر ان سے ملاقات کی تھی۔دو ہزار پانچ میں ارفع کو فاطمہ جناح گولڈ میڈل دیا گیا، اس کے علاوہ سلام پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔حکومت پاکستان کی طرف سے ارفع کریم رندھاوا کو حسن کارکردگی کا صدارتی ایواڈ بھی دیا گیا تھا،ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا، کومے کی حالت میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو ارفع کریم دنیا سے رخصت ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.