تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:37

آرمی پبلک اسکول :شہیدبچوں کےوالدین کاشہدافورم بنانےکااعلان

جیو نیوز - پشاور.......آرمی پبلک اسکول کےشہیدبچوں کے والدین نے شہدا فورم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ شہید بچوں کے والدین نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی آپریشن اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ آج مظاہرے کے دوران ان پر تشدد کیا گیا اور دھکے دیے گئے، آج کے احتجاج میں کوئی سیاسی شخص شامل نہیں تھا، احتجاج کرنے والے شہدا کے والدین اور رشتے دار تھے، صوبائی حکومت ذمے داری کا تعین کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کے لیے شہید ہونے والے بچوں پر فخر ہے، اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اپنے بچوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.