14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:37
مظاہرین وہ والدین تھے جن کے دل زخموں سے بوجھل ہیں، زاہد خان
جیو نیوز - اسلام آباد..........اے این پی کے زاہد خان نے تحریک انصاف کی وضاحت رد کردی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی آمد پر مظاہرہ کرنے والے وہ والدین تھے جن کےدل اپنے بچوں کے زخموں سے بوجھل ہیں ۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے مزید کہا کہ عمران خان توکہتے تھے کہ ان کےخلاف نعرہ لگے وہ ہٹ جائیں گے ، نعرہ لگ گیا ہے، اب عمران خان پیچھے ہٹیں۔