14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:52
پشاور شہدا کے لواحقین پر تشدد کا نوٹس لیا جائے:الطاف حسین
جیو نیوز - لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین آرمی پبلک اسکول کے باہر شہداء کے لواحقین پرتشدد کے واقعے پر الطاف حسین اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں شہدا کے لواحقین پر تشدد کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، مجھے یقین ہے کہ معصوم شہید بچوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔