14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:24
عمران خان ڈیڑھ درجن گاڑیوں کے قافلے میں آرمی پبلک اسکول پہنچے
جیو نیوز - پشاور...........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈیڑھ درجن سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پہنچے۔وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کے خلاف بولنے والوں کے ساتھ 21 گاڑیوں کا قافلہ چلتا ہے۔ عمران خان آرمی پبلک سکول کا دورہ کرنے کے لیے 21 گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ پہنچے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرنے کے لیے پشاور تو آئے مگر اکیلےنہیں، ایک، دونہیں پوری 21 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ آئے۔ عمران خان اپنے جلسوں میں ہمیشہ وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول کے خلاف بولتے ہیں مگر آج بھی انہوں نے خود اپنی ہی بات کا گلا گھونٹ دیاخ یہ پہلی بار نہیں تھا کہ عمران خان اتنے زیادہ پروٹوکول میں کہیں پہنچے۔ اس سے قبل بھی وہ جب بھی آئے، شاہانہ انداز اور گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ہی آئے۔