14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:40
فرانسیسی میگزین کا گستاخانہ خاکے پھر چھاپنے کا اعلان قابل مذمت ہے:سراج الحق
جیو نیوز - پشاور.........امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنےکااعلان قابل مذمت ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فرانسیسی میگزین کی گستاخانےخاکے دوبارہ شائع کرنےکااعلان قابل مذمت ہے،آزادی اظہار رائے کےنام پر یہ سب حرکتیں کی جا رہی ہیں،دنیا کے ایک ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف،شاہ عبداللہ اورطیب اردگان سمیت مسلم رہنماؤں کو اس معاملے پراکٹھا ہونا چاہیے، یورپی یونین کوتمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔