تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:17

کراچی :منگھوپیر قبرستان سے2 بچوں کی لاشیں نکالنے کا انکشاف

جیو نیوز - کراچی .......کراچی کے منگھوپیر قبرستان سے2 بچوں کی لاشیں نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔مقامی افراد کے مطابق دونوں بچوں کو انتقال کے بعد 2دن قبل دفنایا گیا تھا،لاشیں نکال کرکفن کو قبرکےقریب ہی پھینک دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق قبرستان سے لاشیں نکالنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کام کسی جانورکا کارروائی لگتا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ منگھو پیر میں واقع قبرستانوں میں کوئی سرکاری گورکن مقررنہیں، ان قبرستانوں کی حفاظت کیلئےکوئی چوکیدارموجود نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.